یہ کیک پورا ہی کھا لُوں اَگر اِجازَت ہو

یہ کیک پورا ہی کھا لُوں اَگر اِجازَت ہو
سموسہ یہ بھی چھپا لُوں اَگر اِجازَت ہو

اُسی طبیب سے پوچھا یہ سولہ سال کے بعد
حُضور ! اَب میں نہا لُوں اَگر اِجازَت ہو
ٹٹولتے ہُوئے سب جیبیں ڈیڑھ گھنٹے تک
گدا سے مفت دُعا لُوں اَگر اِجازَت ہو
دِیا دیئے سے جلاتے ہیں سو برائے کتاب
کسی کے شعر اُٹھا لُوں اَگر اِجازَت ہو
کسی دِماغ کے سرجن کو ڈاج دے کر آج
یہ سر فری میں منڈا لُوں اَگر اِجازَت ہو
کہا جو پیار تمہیں دِل میں کرتا ہُوں ، بولی
میں کھانا دِل میں پکا لُوں اَگر اِجازَت ہو
رِضا دی جونؔ نے ہنس کر ، کہا جو میں نے قیسؔ
دُکھی دِلوں کو ہنسا لُوں اَگر اِجازَت ہو
شہزاد قیس

Comments