مَوت سے گہرا دُکھ بھی سہنا ہوتا ھے


مَوت سے گہرا دُکھ بھی سہنا ہوتا ھے
کتنا مُشکل زندہ رہنا ہوتا ھے
لوگ نہ جانے کیا کچھ کہتے رہتے ہیں
لیکن ہم نے شعر ہی کہنا ہوتا ھے
گِر جائے تو مٹی میں مل جاتا ھے
آنسو ورنہ آنکھ کا گہنا ہوتا ھے
کیا دیکھے گا جس نے اپنی آنکھوں پر
بینائی کا پردہ پہنا ہوتا ھے
رونے والے ہر حالت میں روتے ہیں
اشک نہ ہو تو آنکھ نے بہنا ہوتا ھے

سید مبارک شاہ

Comments

Post a Comment