پہنچی ہے کس طرح مرے لب تک ،نہیں پتہ
پہنچی ہے کس طرح مرے لب تک ،نہیں پتہ
وہ بات جس کا خود مجھے اب تک نہیں پتہ
اچھا! میں ہاتھ اٹھاؤں ،بتاؤں ،فلاں فلاں
یعنی خدا کو میری طلب تک نہیں پتہ ؟
اک دن اداسیوں کی دوا ڈھونڈ لیں گے لوگ
ہم لوگ ہوں گے یا نہیں تب تک ،نہیں پتہ!
کب سے ہے، کس قدر ہے ، یہ کیسے پتہ چلے ؟
مجھ کو تو اس جنوں کا سبب تک نہیں پتہ
جس کے سبب میں اہلِ محبت کے ساتھ ہوں
وہ شخص میرے ساتھ ہے کب تک، نہیں پتہ
میں آج کامیاب ہوں، خوش باش ہوں، مگر
کیا فائدہ ہے یار! اسے جب تک نہیں پتہ
ہم کیا خوشی، غمی کی محافل میں ہوں شریک
ہم کو تو فرقِ رنج و طرب تک نہیں پتہ
عمیر نجمی
پہنچی ہے کس طرح مرے لب تک ،نہیں پتہ
ReplyDeleteوہ بات جس کا خود مجھےاب تک نہیں پتہ
اچھا! میں ہاتھ اٹھاؤں ،بتاؤں ،فلاں فلاں
یعنی خدا کو میری طلب تک نہیں پتہ
اک دن اداسیوں کی دوا ڈھونڈ لیں گے لوگ
ہم لوگ ہوں گے یا نہیں تب تک ،نہیں پتہ
کب سے ہے، کس قدر ہے ، یہ کیسے پتہ چلے
مجھ کو تو اس جنوں کا سبب نہیں پتہ
جس کے سبب میں اہل محبت کے ساتھ ہوں
وہ شخص میرے ساتھ ہے کب تک نہیں پتہ
میں آج کامیاب خوش باش ہوں مگر
کیا فائدہ یار اسے جب تک نہیں پتہ
ہم کیا خوشی غمی کی محافل میں شریک ہوں
ہم کو تو فرق رنج و طرب تک نہیں پتہ
عمیر نجمی