صدق دل سے محبت مرے مصطفی جو کریں آپ سے

صدق دل سے محبت مرے مصطفی! جو کریں آپ سے
بخت کیونکر نہ ان کے سنورتے نکهرتے رہیں آپ سے
التجا ہے کہ بس اک نگاه کرم ہم پہ بهی ڈالنا
ہم گنہ گار جب حشر کے دن کہیں پر ملیں آپ سے
آپ کی ذات اور بات سے ربط ٹوٹے نہ اپنا کبهی
ایسی سچی لگن اور پکا تعلق رکهیں آپ سے
رحمت دو جہاں ! سب غلاموں کے دل میں یہ امید ہے
روبروئے خدا اپنا حرف شفاعت سنیں آپ سے
آپ پر، آپ کے آل و اصحاب پر ہم فدا ہم نثار
کہہ رہی ہیں کروڑوں دلوں میں بسی دهڑکنیں آپ سے
عزیز فصیل

Comments