میں چاہتا ہوں محبت فروغ پاتی رہے

میں چاہتا ہوں محبت فروغ پاتی رہے
سو دوستو یہ حمیت فروغ پاتی رہے
سوال آتا رہے گا تو ارتقا ہو گا
کسی طرح سے یہ نعمت فروغ پاتی رہے
مزاقِ شعر میں مشکل پسندیاں کیسی 
دعا کرو کہ سلاست فروغ پاتی رہے
یہی زمانے کی کوشش ہے اور خواہش بھی
ھمارے بیچ یہ نفرت فروغ پاتی رہے



 کچھ ایسے لوگ بھی اپنا دیا جلاتے ہیں
جو چاہتے ہیں کہ ظلمت فروغ پاتی رہے
خالد ندیم شانی

Comments