میرے خیال کو نسبت ہوئی مدینے سے

میرے خیال کو نسبت ہوئی مدینے سے
مہک گلاب کی آنے لگی پسینے سے



نبی ﷺ کا نام اگر لو تو اس قرینے سے 
دعا یہاں سے چلے اور اثر مدینے سے

نبی ﷺ کے در سے ہی خیرات علم ملتی ہے
یہ رزق ملتا ہے سرکار ﷺ کے خزینے سے

ہیں اہلِ بیت محمد ﷺ مصال کشتیِ نوحؑ 
وہ غرق ہو گا جو ہے دور اس سفینے سے

سنا ہے آتشِ دوزخ میں ڈوب جاتا ہے
اتار دیں جسے آل ِ نبی ﷺ سفینے سے

نبی ﷺ آل سے الفت نہیں تو مر جاؤ
تمہارا مرنا ہی بہتر ہے ایسے جینے سے

نبیﷺ کے در کے گدا گر رائیس ہیں محسن 
سوال ہی نہیں کرتے کسی کمینے سے

محسن نقوی

Comments