وصل کی ہجر کی سلامتی ہو

وصل کی ہجر کی سلامتی ہو
حسن والے تری  سلامتی ہو
جو بھی پیغامبر ہو خوش آئے
پورے خط میں لکھی سلامتی ہو
تیری جانب سے آئے ٹھنڈی ہوا
زندگی، شاعری، سلامتی ہو
میرا غصہ رہے مرے بس میں
جسم کے پھول کی سلامتی ہو
احمد عطاءاللہ

Comments