پامال نقش ہوں میں ابھارو گے کیا مجھے
پامال نقش ہوں میں ابھارو گے کیا مجھے
تم اپنے آئنے میں سنوارو گے کیا مجھے
کورے بدن کے واسطے تنہائ موت ہے
میں زندگی کا روپ ہوں دھاروگے کیا مجھے
جیسے پکارتے ہو مجھے تم نشیب میں
ایسے بلندیوں پہ پکارو گے کیا مجھے
میں شال کی بنت کا دوپٹہ ہوں اصل میں
سردی گزر گئ تو اتارو گے کیا مجھے
اچھا نہیں ہے اسقدر افراطِ قرب بھی
پھولوں کا بوجھ لاد کے ماروگے کیا مجھے
پارس مزاری

Comments
Post a Comment