چاہے سچی چاہے جھوٹی لڑکی ہوں
چاہے سچی چاہے جھوٹی لڑکی ہوں
باتیں منہ پر کرنے والی لڑکی ہوں
پھر تم آ ہی گئے نا میری باتوں میں
میں جذبات سے کھیلنے والی لڑکی ہوں
کس چالاکی سے پہنچی ہوں آپ تلک
آپ سمجھتے تھے میں بھولی لڑکی ہوں
بہت بروں کے ساتھ بری بن جاتی ہوں
ویسے تو میں کافی اچھی لڑکی ہوں
بھاگ کے شادی کرنے والی بستی میں
اپنی مرضی سے میں پہلی لڑکی ہوں
تم موقعےکا فائدہ لینے والے ہو
میں حالات سے لڑنے والی لڑکی ہوں
زہرہقرار
Comments
Post a Comment