تراب تم بھی عجیب مشکل سے آدمی ہو
تراب تم بھی عجیب مُشکل سے آدمی ہو
کہ، کوئی کتنا ہی خوبصورت ہو
کوئی کتنا ہی دلربا ہو
کہ، کوئی چاہے ہزار جانیں
تمہارے دل پر کرے نِچھاور
پر ایک مُدّت سے بڑھ کے تم نے
کبھی محبت نہیں نِبھائی
ترابؔ تم بھی عجیب مُشکل سے آدمی ہو
عطا تراب
Comments
Post a Comment