یہ دیا عشق کا درگاہ سے منسوب نہ کر

یہ دِیا عشق کا درگاہ سے منسوب نہ کر
ہر نیا ڈھونگ مِری چاہ سے منسوب نہ کر
لوگ اس رمز کی حالت سے کہاں واقف ہیں
اپنی ہر راہ مری راہ سے منسوب نہ کر

قصہ گو! ساری کنیزیں نہیں ہوتیں مقتول
اس روایت کو شہنشاہ سے منسوب نہ کر
آنا چاہے تو اماوس میں بھی آ سکتا ہے
وصل اے شخص! شبِ ماہ سے منسوب نہ کر
یہ تو بس یونہی نظر تجھ پہ پڑی ہے، اس کو
اپنی چاہت سے یا پرواہ سے منسوب نہ کر
تُو کبھی پڑھ تو سہی میری غزل کنگن پر
یعنی کنگن کو وصی شاہ سے منسوب نہ کر

کومل جوئیہ

Comments