شباب آیا کسی بت پر فدا ہونے کا وقت آیا

شباب آیا کسی بُت پر فِدا ہونے کا وقت آیا
مِری دُنیا میں بندے کے خُدا ہونے کا وقت آیا

اُنھیں دیکھا تو زاہد نے کہا ایمان کی یہ ہے
کہ اب انسان کو سجدہ رَوا ہونے کا وقت آیا

تکلّم کی خموشی کہہ رہی ہے حرفِ مطلب سے
کہ اشک آمیز نظروں سے ادا ہونے کا وقت آیا

خُدا جانے ! یہ ہے اوجِ یقیں یا پستئ ہمّت 
خُدا سے کہہ رہا ہُوں نا خُدا ہونے کا وقت آیا



ہمیں بھی آ پڑا ہے دوستوں سے کام کچھ یعنی 
ہمارے دوستوں کے بے وفا ہونے کا وقت آیا

پنڈت ہری چند اختر

Comments