بڑی ہولی ہولی سلولی سلولی ، مزاحیہ شاعری

بڑی ہولی ہولی سلولی سلولی
 وہ آئی لو یُو بولی سلولی سلولی
وہ آنکھوں میں گھس کر میرے دل میں اتری
 مگر پولی پولی سلولی سلولی
بڑی سخت تھی اس کے سینڈل کے ایڑی
 ہوئی ٹنڈ پولی سلولی سلولی
ہوئی جیب خالی اک اک کر کے کھسکی
 حیسنوں کی ٹولی سلولی سلولی
سمجھتی تھی نام اس کے کر دوں گا سب کچھ
 میری ساس بو سلولی سلولی
کوِکلی کوِکلی گری سر سے جویئں
 جو زلف اس نے کھولی سلولی سلولی
مزہ آگیا سن کے گیلانی تجھ سے
 غزل یہ مخولی سلولی سلولی
سید سلمان گیلانی

Comments