وفا کے ڈھوک محلے وسیب چک ترے نام

وفا کے ڈھوک ، محلے، وسیب، چک، ترے نام
سفید جھوٹ، یہ بونگی، مہا بڑھک، ترے نام
ترے خراب گلے کے علاج کی خاطر
یہ گرم پانی کا ٹب، سو کلو نمک، ترے نام
میں جانتا ہوں تجھے ناپسند ہیں کاریں
سو میرے سارے ٹریکٹر، سبھی ٹرک، ترے نام
دل و نگاہ سے نکلی، جگر پہ چلتی ہوئی
یہ ٹوٹی پھوٹی سی، کھڈوں بھری سڑک، ترے نام
ہے بحر و وزن سے آزاد جو کتاب شعر
مرے رقیب، اسی کا ورق ورق ترے نام
عزیز فیصل

Comments