مجھے اس لیے بھی لبھائے بشیراں

مجھے اس لیے بھی لبھائے بشیراں
سمجھتی ہے مجھ کو ''بوائے'' بشیراں
کھلا ہے بصد شوق چوبیس گھنٹے
یہ دل سولہ آ نے برائے بشیراں
کسی تھرڈ پرسن کو اس سے غرض کیا
ہنسائے کہ مجھ کو رلائے بشیراں
کہیں بھول جاؤں نہ میں اس سے ملنا
سو،بادام مجھ کو کھلائے بشیراں
مٹن چانپ، لیگ پیس اور باربی کیو
یہی کچھ ہے سادہ غذائے بشیراں
دگر ہیں سبھی فیک معشوق میری
فقط،اونلی اور سوائے بشیراں
ہمیشہ چلا ہوں عزیز اس طرف میں
جدھر چل رہی ہو ہوائے بشیراں

عزیز فیصل

Comments