جذبہ حب الوطنی پر نظم ، ہر اک فرد خیبر شکن ہو ہمارا

خدایا ! ہمیں فتح و نصرت عطا کر
جہانِ مسلماں کو وسعت عطا کر

ہے پھر صدق مہر و رضا کی ضرورت
ہمیں سرفروشی کی عادت عطا کر

ہر اک فرد خیبر شکن ہو ہمارا
جوانوں کو حیدر  کی قوت عطا کر

چٹانوں سے ٹکرائیں تیرے فدائی
سمندر کو چیریں وہ جراءت عطا کر

صدا قت کا پرچم رہے جگمگاتا
فضاوں سے کھیلیں وہ فطرت عطا کر

مری بھیگی پلکوں کی فریاد سن لے
مرے گلستاں کو لطافت عطا کر

مری عرض سن ! کملی والے کا صدقہ
تجھے سبز گنبد کے ہالے کا صدقہ

ساغر صدیقی

Comments