کر چکا تجزیہ

کر چکا تجزیہ
ساٹھ کی ہے جیا!!
گیسٹ سے کہہ دیا
میں چلا کینیا
حج کو پھر چل پڑا
نیک دل مافیا
'شوق' نے گھیر لی
شاعرہ شوقیہ
سائلہ آئی ہے
سائلو! تخلیہ
آبنوسی مزاج
رنگ میں دودھیا
یوں ترے پاس ہوں
جیسے ہو حاشیہ
کوئی بیوی نہیں؟؟؟
جنگجو جاریہ
گیت اس کے فضول
وائرل ماہیا
دن میں کتنے لٹر
تو نے غصہ پیا
ڈھونڈ لو تم عزیز
سائبر ڈاکیہ

عزیز فیصل

Comments