اس ایک لمحے میں  صدیاں گزار سکتے ھیں

لگا کے نقب کسی روز مار سکتے ھیں
پرانے دوست نیا روپ دھار سکتے ھیں
ہم اپنے لفظوں میں صورت گری کے ماہر ھیں
کسی بھی  ذہن میں منظر اتار سکتے ھیں
بضد نہ ھو کہ تری پیروی ضروری ہے
ہم اپنے آپ کو بہتر سدھار سکتے ھیں
وہ ایک لمحہ کہ جس میں ملے تھے ہم دونوں
اس ایک لمحے میں  صدیاں گزار سکتے ھیں
ہماری آنکھ میں جادو بھرا سمندر ہے
ہم اس کا عکس نظر سے نتھار سکتے ہیں
بلقیس خان

Comments