پھولوں کی نمائش ہے مرے ساتھ چلے گا
پھولوں کی نمائش ہے مرے ساتھ چلے گا ؟
پھولوں کا بھی اک روز چلو اچھا کٹے گا
تقدیس الگ چیز تصنع ہے الگ شے
تسبیح کے دانوں سے نہیں ہار بنے گا
اک بار ترے آنے کا رستہ تو ہو معلوم
میں ہاتھ رکھوں گا تو جہاں پاؤں دھرے گا
کشتی کو روانہ بھی کرے گا یہی دریا
اور ساتھ بھی کشتی کے یہی دریا چلے گا
چھوٹے ہی سہی بلب تو لے آئیں نا ہم لوگ
جوڑیں گے جب اک ساتھ تو فانوس بنے گا
پارس مزاری
Comments
Post a Comment