صفر ہے اور باردگر صفر ہے
صِفْر ہے اور بارِدگر صفر ہے
زندگی قصۂ مختصر صفر ہے
عمر بھر ایک ہی دائرے میں رہے
اس لئے اپنا حاصِل سفر صفر ہے
جمع کرنے کا بھی فائدہ کچھ نہیں
اک اِدھر صفر ہے اک اُدھر صفر ہے
کسرِ نفسی کی تعریف یہ ہے میاں
وہ "کَسَر" جِس کے زیرِ کَسَر صفر ہے
میں کسی کو دکھائی نہیں دے رہا
دھند ہے اور حدِّ نظَر صفر ہے
دائروں کو ذرا دھیان سے دیکھئے
صفر در صفر در صفر در صفر ہے
صفر میں کوئی تو بات ہو گی عزیز
ہر اکائی کے پیشِ نظر صفر ہے
ارشد عزیز
Comments
Post a Comment