ترے مرقد کی خوشبو کی حیاتی

ترے مرقد کی خوشبو کی حیاتی
ترے بچّے رہیں آباد مائے !



سہا سب کچھ، مگر تیرے علاوہ
کسی سے کی نہیں فریاد مائے !

علی پر سخت ہے دنیا، مگر ماں
مجھے کافی تری امداد مائے !

" کوئی کچھ بھی کہے، تم پیار کرنا"
سبق تیرا ہے مجھ کو یاد مائے

ہر اک ماتا، ہر اک ماں کو سلامی
رہیں غم سے سبھی آزاد مائے

علی زریون

Comments