سبحان اللہ اس نے ہم کو تعلیم کیا
سبحان اللہ اس نے ہم کو تعلیم کیا
سبحان اللہ ہم کو صاحب تکریم کیا
سبحان اللہ بے توقیروں کو عظیم کیا
سبحان اللہ بے راہرووں کو ندیم کیا
اک مشت خاک کو فرش سے عرش تک پہنچایا
سبحان اللہ سب قدسیوں نے تعظیم کیا
بس اک پل میں منظر سارا تبدیل ہوا
سبحان اللہ سب موجودوں کو عدیم کیا
سب درد،عذاب،کدورت،نفرت دھو ڈالی
سبحان اللہ دل کا نسخہ ترمیم کیا
منہ زور بہت تھے جذبے، خواہشیں،آرزوئیں
سبحان اللہ اس لشکر کو تنظیم کیا
اک چرواہے کو ریوڑ سارا بخش دیا
سبحان اللہ امی کو جس نے عظیم کیا
ضیا الحسن

Comments
Post a Comment