رو رو کے دل کا عالم سرشار کر کے دیکھوں

رو رو کے دل کا عالم سرشار کر کے دیکھوں
چپ رہ کے اس کو دیکھوں گفتار کر کے دیکھوں

کس لفظ_کن سے اس نے تخلیق کی ہماری
سؤ سؤ طرح سے خود کو اظہار کر کے دیکھوں

میں اپنے ارتقہ سے کچھ مطمئن نہیں ہوں
سو اپنی وسعتوں کو دیوار کر کے دیکھوں

حاصل نہ کر سکا میں اس کو ریاضتوں سے
اک بار خود کو پھر سے بے کار کر کے دیکھوں

یوں بھی تو دل کی قیمت گرتی ہی جا رہی تھی
گھر سے اسے نکالوں بازار کر کے دیکھوں

دیکھوں تری حمایت کرتا ہے کون 'ثانی'
تجھ بے اماں پہ اک دن میں وار کر کے دیکھوں
مہندر کمار ثانی

Comments