مٹھائی اگر تجھ کو پياری نہ ہوتی

مٹھائی اگر تجھ کو پياری نہ ہوتی
تری توند پھر اتنی بھاری نہ ہوتی
نہ ہوتا اگر کام درپيش تم سے
تو يوں روز تيمارداری نہ ہوتی
اگر ٹيم ميں اک بھی ہوتا کھلاڑی
تو ٹيم اپنی ہر بار ہاری نہ ہوتی
قطر سے نہ لاتے اگر مال و دولت
محملے ميں عزت تمہاری نہ ہوتی
اگر چھوڑ کر وہ نہ مرتا وراثت
پس مرگ يوں آہ و زاری نہ ہوتی
اگر گرم کرتے نہ بابو کی مٹھی
تو آسان مشکل تمہاری نہ ہوتی

نیاز سواتی

Comments