بعد میں مجھ سے نہ کہنا گھر پلٹنا ٹھیک ہے

بعد میں مُجھ سے نا کہنا، گھر پلٹنا ٹھیک ہے
ویسے سُننے میں یہی آیا ہے، کہ رستہ ٹھیک ہے
اِس جہانِ خاک میں ہر شے کو ہے آخر زوال
اِس کا مطلب سُوکھ جاتا ہے تو دریا ٹھیک ہے
شاخ سے پتہ گِرے، بارش رُکے، بادل چھٹیں
میں ہی تو سب کُچھ غلط کرتا ہوں، اچھا ٹھیک ہے
اک تیری آواز سُننے کے لیے زندہ ہیں ہم
تُو ہی جب خاموش ہو جائے تو پھر کیا ٹھیک ہے؟

تہذیب حافی

Comments