دیں گے کیا مات جہاں بھر کے زبر دست مجھے

مری حاجات سے واقف ہے مرا رب علیم
کیوں وہ رکھے گا کسی پل بھی تہی دست مجھے

دل سدا حکم عدولی پہ کمربستہ سہی
اپنے غفران سے رکھتا ہے کوئی مست مجھے

میں کہ اک نصرت غیبی سے نوازا ہوا شخص
دیں گے کیا مات جہاں بھر کے زبر دست مجھے

عزیز فیصل

Comments