باغ جنت کے زینے سے واقف نہیں 

باغِ جنت کے زینے سے واقف نہیں 
جو ہمارے مدینے سے واقف نہیں

عطر اپنی جگہ پھول اپنی جگہ 
تو نبیﷺ کے پسینے سے واقف نہیں

ورنہ یوں راستے میں اترتا ہے کون 
غالباَََ تو سفینے سے واقف نہیں

مجھ سے آئینہ گر کی جسارت معاف 
نعت کے آبگینے سے واقف نہیں

آبسی ہے محبت حضورﷺ آپکی 
دل مرا بغض و کینے سے واقف نہیں

پارس مزاری

Comments