بولنے میں ذرا بلند ہوں میں

بولنے میں ذرا بلند ہوں میں
 بات سُن لو کہ درد مند ہوں میں
اپنے جیسوں کو مار دیتا ہوں
 کون کہتا ہے ارجمند ہوں میں
دشمنوں کو بڑی سہولت ہے
 آپ اپنے لیے گزند ہوں میں
یہ اسیری بڑی اسیری ہے
 اپنی سوچوں کے بیچ بند ہوں میں
دے تو دیتا میں اپنا آپ تجھے
 یار خود کو بھی ناپسند ہوں میں
شہزاد نیر

Comments