درگزر کرنے کی عادت سیکھو

درگزر کرنے کی عادت سیکھو
اے فرشتو، بشریت سیکھو
ربِ واحد کے پجاری ھو اگر
تم جو کثرت میں ہو، وحدت سیکھو
دشت جو ابر کے محتاج نہیں
ان سے پیرائیہ غیرت سیکھو
ریزہ ریزہ ھی اگر رہنا ہے
اپنے صحراوں سے وسعت سیکھو
صرف حیرت ہی نہیں آئینوں میں
ان سے اظہارِ حقیقت سیکھو
ایک آنسو بھی نہ روکو دل میں
اور خوش رہنے کی عادت سیکھو
سامنے آنے سے کیوں ڈرتے ہو
عشق کرنا ھے تو شدت سیکھو
احمد ندیم قاسمی

Comments