سانولی اور سلونی پر بھی ٹیکس لگے گا

سانولی اور سلونی پر بھی ٹیکس لگے گا
اب ہر کالی، سونی پر بھی ٹیکس لگے گا
کتنے بال پھنسا سکتی ہے گھیرے میں وہ
اسی حساب سے پونی پر بھی ٹیکس لگے گا
گو لمبو پر کوئی ٹیکس نہیں تھا کل تک
لیکن اب ہر بونی پر بھی ٹیکس لگے گا
توندوں پر بھی جرمانوں کا حکم ہوا ہے
دگنا اب پنڈ ڈونی پر بھی ٹیکس لگے گا
ہنستے پوز پہ فائن ہو گا سولہ سو کا
ہر اک صورت رونی پر بھی ٹیکس لگے گا
جی ایس ٹی اب لاگو ہو گا ہر لاٹھی پر
بچوں کی مکرونی پر بھی ٹیکس لگے گا
عزیز فیصل

Comments