اس لئے یاد رکھنا مشکل ہوں 

اس لئے یاد رکھنا مشکل ہوں 
اس کے جوڑے میں اٹکی پنسل ہوں

تجھ کو بے ساختہ ملوں تو ملوں 
میں نہ دستک ہوں اور نہ سائل ہوں

مجھ بہادر کا مسئلہ یہ ہے
آہنی پیرہن سے گھائل ہوں

وجہ ء حق تلفی یہ بتائی گئی 
واقفِ  تنگی ء وسائل ہوں

مجھ کو مرہم خراب کر دے گا 
میں ابھی زخم کا اوائل ہوں

رائگانی سے ایسے ڈر رہا ہوں 
جیسے میں ہی سبھی کو حاصل ہوں

اظہر فراغ

Comments