کھوٹے سکے اچھال سکتے ہو
کھوٹے سکّے اچھال سکتے ہو
تم کہاں بول چال سکتے ہو
یار۔۔۔ تم تو مرے خدا ہو نا
تم تو ہونی بھی ٹال سکتے ہو
مجھ نکمے کو ساری دنیا میں
صرف تم ہی سنبھال سکتے ہو
زندگی موت سے نہیں رکتی
خوف دل سے نکال سکتے ہو
تم تو اپنے ہو مار کر بے شک
مجھ کو چھاؤں میں ڈال سکتے ہو
خالد ندیم شانی
Comments
Post a Comment