یہ حادثہ ہوا ہے محبت کے دیس میں

یہ حادثہ ہوا ہے محبت کے دیس میں
لیلی زمین پر ہے تو مجنوں سپیس میں
کچه ماه رخ ہیں زیر حراست بطور خاص
احوال دل کے ضعف سماعت کے کیس میں
امپائروں کے خاص تعاون سے آج پھر
سب کو پچهاڑ ڈالا ہے کچهوے  نے ریس میں
ماتهے پہ نقش ہو گیا محراب کا نشان
سرجن نے نور بهر دیا تاجرکے فیس میں
پالیسیاں میں بیسیوں لیتا نہ کیوں عزیز
بیمہ اجنٹنی تهی بشیراں کے بهیس میں

عزیز فیصل

Comments