ثروت حسین کی خودکشی

ثروت حسین کی خودکشی
Sep 09, 1996
موت کے درندے میں اک کشش تو ہے ثروتؔ
لوگ کچھ بھی کہتے ہوں خودکشی کے بارے میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نام ثروت حسین اور تخلص ثروت تھاکو۔9 نومبر 19499ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ کراچی یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کیا۔ جامعہ ملیہ کالج ملیر میں تدریس سے وابستہ تھے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’آدھے سیارے پر‘، ’خاکدان‘۔ ان کا غیر مطبوعہ کلام ’’ایک کٹورا پانی کا ‘‘ کے نام سے زیر ترتیب ہے۔پروین شاکر اور ثروت حسین کی داستانِ محبت ایک عرصہ ادبی حلقوں میں زیر بحث رہی، کچھ لوگوں کے خیال میں پروین شاکر کی بے وفائی نے ثروت حسین کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب کیے، ثروت حسین نے ستمبر 1993ء میں ٹرین تلے آکر خودکشی کی کوشش کی اور دونوں پاؤں سے محروم ہوئے، 3 برس بعد 1996ء میں ایسی ہی ایک کوشش کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے

Comments