کم سے کم ایک بار بندہ بن

کم سے کم ایک بار، بندہ بن
اتنی چولیں نہ مار، بندہ بن



عشق سے ڈانٹ کر کہا میں نے
حرکتیں چھوڑ، یار بندہ بن

ختم کر ڈگریوں کی شاپنگ اب 
اے سراپا گنوار، بندہ بن

صرف خوش شکل نازنینوں کا
تو ہے خدمت گزار، بندہ بن

کیا کہا ؟ جمعہ پڑھنے جانا ہے؟
آج ہے سوموار، بندہ بن

مولوی کو بھی گفٹ میں حضرت
دے رہا ہے گٹار، بندہ بن

نیک لوگوں کی کمپنی میں عزیز
چند سیکنڈ گزار، بندہ بن

ڈاکٹر عزیز فیصل،

Comments