جو رشکِ رفعتِ عرشِ بریں ہے

جو رشکِ رفعتِ عرشِ بریں ہے
مدینہ پاک ایسی سرزمیں ہے
ہمیں جو بات پہنچی ہے تمھاری
ہمارے واسطے عین الیقیں ہے



  
وہاں شامل کرو طیبہ کی مٹی
جہاں پھولوں کی افزائش نہیں ہے
پارس مزاری

Comments