حکمران وہ ہے جو ہے بندہ ان کا
حکمران وہ ہے جو ہے بندہ انﷺ کا
کون آزاد نہیں بندہ احسان انﷺ کا
لے چلے بخشش امت کا خدا سے اقرار
عرصئہ حشر ہے مارا ہوا میداں انﷺ کا
کس طرح گر کے کنوئیں سے نکل آتے یوسف
ہاتھ آتا نہ اگر گوشئہ داماں انﷺ کا
کس کی طاقت ہے کہ مدحت میں زباں کھول سکے
جب خدا خود ہی ہو قرآں میں ثنا خواں انﷺ کا
بادشاہوں کو کیا فقیر میں مغلوب امیر
وجہ یہ ہے کہ خدا خود تھا نگہباں انﷺ کا
Comments
Post a Comment