اس میں موجود خزینے سے محبت ہے میاں

اُس میں موجود خزینے سے محبت ہے میاں
مجھ کو انکار سے کینے سے محبت  ہے میاں
پہلے ہم اس کے بدن کا ہی فقط سوچتے تھے
اب تو کُرتے سے پسینے  سے محبت ہے میاں
اِس لیے شوق سے روتے ہیں یہاں کے باسی
اُس کو ساون کے مہینے  سے محبت ہے میاں
بد زبانی کی وجہ سے میں اُسے چھوڑ تو دوں
مسئلہ یہ ہے کمینے سے محبت ہے  میاں
سب کی کوشش ہے کہ اس شخص کو حاصل کر لیں
سب کو ہیرے سے نگینے سے محبت بے میاں
ہم سے الفت نہ سہی آپ مگر بیٹھو تو
کم سے کم چائے تو پینے  سے محبت ہے میاں
خود کشی کا تھا ارادہ مگر اُس سے مل کر
ھنس کے بولا مجھے جینے سے محبت ہے میاں
میرے والد کو بھی یاد آتا تھا "روہتک" اکثر
جیسے گلزار کو " دِینے "  سے محبت ہے میاں
ندیم راجہ

Comments