کہ تو مل بھی اگر جائے تو اب ملنے کا غم ہوگا

تجھے پانے کی کوشش میں کچھ اتنا کھو چکا ہوں میں
کہ تو مل بھی اگر جائے تو اب ملنے کا غم ہوگا

سمندر کی غلط فہمی سے کوئی پوچھ تو لیتا
زمیں کا حوصلہ کیا ایسے طوفانوں سے کم ہوگا

وسیم بریلوی

Comments