رد عمل ہی کافی نہیں تبصرہ بھی کر

ردِ عمل ہی کافی نہیں تبصرہ بھی کر
تو کس کا ساتھ دیتا ہے یہ فیصلہ بھی کر
یہ عام کاروبار نہیں۔۔کارِ عشق ہے
اس میں خسارہ سہنے کا اب حوصلہ بھی کر
ناسور ہوتا جاتا ہے یہ زخم۔۔سوچ لے
حرفِ دعا ہی کافی نہیں کچھ دوا بھی کر
ریاض ساغر

Comments