حسن کی ترجمانی کی گئی ہے

پھول بھیجے گئے جنازوں پر
حسن کی ترجمانی کی گئی ہے
تو گیا تو گلیشئر پگھلے
برف غصے میں پانی کی گئی ہے
حسنِ مستور جب رہا مستور
کونسی میزبانی  کی گئی ہے
ہم سے کچھ خوش گمان لوگوں سے
کس قدر بدگمانی  کی گئی ہے
یعنی سن دو ہزار اور انیس
میں، محبت پرانی  کی گئی ہے
احمد عطاءاللہ

Comments