دل میں ڈائن ہو کیا چھپائے ہوئے

دل میں ڈائن ہو کیا چھپائے ہوئے؟
نظر آتے ہو بوکھلائے ہوئے
تیری اس جونیئرسہیلی کو
چند دن ہوگئے بھلائے ہوئے
تجھ سے ایمو پہ آن لائن ہیں
تری سٹریٹ سے بھگائے ہوئے
رات دیکھا یہ خواب دسویں بار
ہم ترا پرس تھے اٹھائے ہوئے
پڑ گئی چک نحیف آنکھوں میں
آنسووں کے ڈرم اٹھائے ہوئے
آپشن پر کشش تھے پاس مگر
ہیں بشیراں سے دل لگائے ہوئے

عزیز فیصل

Comments