پیادے بھیج کے اعلان کردیا جائے

پیادے بھیج کے اعلان کردیا جائے
کہ حسن عشق پہ قربان کردیا جائے
جو شہر والے ہیں مصروف دنیاداری میں
تو چاند گاؤں کا مہمان کردیا جائے
میں جا رہا ہوں پرندے بھی ساتھ لے جاؤں
تمھارے  شہر کو ویران کردیا جائے
سنور چکی ہے اگر زلف تو یہاں آؤ
کہ اس کو پھر سے پریشان کردیا جائے
تمام رات ٹپکتی رہی ہے چھت صاحب
یہ آسمان ہمیں تان کردیا جائے
احمد عطاءاللہ

Comments