شعر میری نماز ہے بھائی

شعر میری نماز ہے بھائی
کیا تمہیں اعتراض ہے بھائی
جو بھی کہنا ہے تو مجھے کہہ دے
جیبھ تیری دراز ہے بھائی
تیری مانند گر نہیں سکتا
مجھ کو تیرا لحاظ ہے بھائی
تو نے اپنے بڑوں کو گالی دی
ایسا ہوتا تو شاذ ہے بھائی
ناز ہے مجھ کو مفلسی پہ مری
تجھ کو کس شے پہ ناز ہے بھائی
تم ہو کرسی پہ ہم ہیں سڑکوں پر
اپنا اپنا محاذ ہے بھائی
ریاض ساغر

Comments