اتنے مختلف کیوں ہیں فیصلوں کے پیمانے

اتنے مُختلف کیوں ھیں فیصلوں کے پیمانے ؟
ھم کریں تو دھشت گرد ! تُم کرو تو دیوانے !
تُم تو خون کی ھولی کھیل کر بھی ھو معصُوم
قتل بھی کیے تُم نے، جُرم بھی نہیں مانے
اِس لیے بنایا ھے گھر کے پاس قبرستان
روز جانا پڑتا ھے کتنی لاشیں دفنانے
ایک قتل کرتا ہے، ایک قتل ھوتا ہے
واقعہ بس اتنا ھے، باقی سب خُدا جانے
ایک دن تو آئیں گے سب کے سامنے فارس
ظلم کے سبھی قِصّے، صبر کے سب افسانے

رحمان فارس

Comments