بات تجھ کو بتانے والی ہے

بات تجھ کو بتانے والی ہے
ساری دنیا ستانے والی ہے
تو کسی اور کا ہے اور یہ بات
زندگی بھر رلانے والی ہے
لوٹ آؤ وگرنہ یہ وحشت
خاک میری اڑانے والی ہے
تھوڑی ضدی تو ہے وہ لڑکی مگر
تا قیامت نبھانے والی ہے
جانتا ہوں میں بات سن کے ماں
مجھ کو تھپڑ لگانے والی ہے
خواب ہی ہے، مگر تری آمد
مجھ کو پھر سے جگانے والی ہے
بلال احمد

Comments