جاگتے میں رات بھر وہ جلوہ مہتاب دیکھو

جاگتے میں رات بھر وہ جلوہ_مہتاب دیکھو
آنکھ لگ جائے تو پھر اس ماہ رو کا خواب دیکھو

جان جاؤ اصل کی موجودگی کا بھید سارا
دھیان سے بہتی ہوئ گنگا کا ٹھہرا آب دیکھو

دیکھ لو تم ہی تو ہو موجود کیسے باہر ااندر
دل کو دریا کر کے خود کو اس میں کر غرقاب دیکھو

مت ڈرو غالب کی نیت ہی میں کوئ چور ہوگا
میری مانو پاؤں اس سیمی بدن کے داب دیکھو

جسم کی لزت نہیں ہے روح کی لزت سے خالی
جسم کو بھی دیکھ نے کے ہیں مگر آداب دیکھو

شاعری اجڑے مکاں کا آئنہ ہی تو ہے 'ثانی'
اس میں بس نے والے لوگوں کو کہاں شاداب دیکھو
مہندر کمار ثانی

Comments