بے تحاشا خفا نہ ہو جانا

بے تحاشا خفا نہ ہو جانا
آپ مجھ سے جدا نہ ہو جانا
ایک ڈر سا بنا ہی رہتا ہے 
تم کہیں لاپتہ نہ ہو جانا



 میں تمھارے قریب ہوں ہر پل
دور تم بھی زرا نہ ہو جانا
جس کو چھونے سے درد اٹھتا ہوں 
آپ ایسی دوا نہ ہو جانا
درد تجھ سے مری گزارش ہے 
رو بہ رو ان کے وا نہ ہو جانا
صرف تو ہی عزیز ہے مجھ کو
تو کسی اور سا نہ ہو جانا
میگی اسنانی

Comments