یہ عمر یہ حسن اور ناز و ادا ا س پر یہ سنگار اللہ اللہ​

یہ عمر ، یہ حُسن اور ناز و ادا، ا س پر یہ سنگار اللہ اللہ​
مستیء نگہ اُف اُف کی جگہ ، سینے کا اُبھار اللہ اللہ​

یہ گیسوے پیچاں دام خرد یہ نرگسِ فتاں دشمنِ دیں​
یہ عارض رنگیں غیرتِ گل ہستی کی بہار اللہ اللہ​

گالوں میں ترے کندن کی دمک بالوں میں ترے عنبر کی مہک​
سینے پہ جواہر کی یہ چمک اور اُس پہ یہ ہار اللہ اللہ​

بکھری ہوئی زلفیں دام بلا یہ جنبیش مژگاں تیر قضا​
تقویٰ کی عدو یہ لغزش پا یہ رنگ خمار اللہ اللہ​

خود خامہء قدرت نازاں ہے ہر چشم تماشا حیراں ہے​
اس صفحہء عنصرِ خاکی پر یہ نقش و نگار اللہ اللہ​

اسلام میں اکبر کو یہ غلو یہ رنگ و رع یہ زہد کی بو​
اور اُس بُتِ کافر کا اُن کو یہ عشق یہ پیار اللہ اللہ​
اکبر الہ آبادی

Comments