نظیر اکبر آبادی منتخب اشعار

بینی اور نتھ کا وہ عالم کہ چھدے دل جس سے
حور چنی کی جھلک گوہر غلطان پری
نظیر اکبرآبادی

بھرے ہیں اس پری میں اب تو یارو سر بسر موتی
گلے میں کان میں نتھ میں جدھر دیکھو ادھر موتی
نظیر اکبرآبادی

غضب وہ چنچل کی شوخ بینی پھر اس پہ نتھنوں کی نکتہ چینی
پھر اس پہ نتھ کی وہ ہم نشینی پھر اس پہ موتی پھڑک رہا ہے
نظیر اکبرآبادی

Comments